حکومت نے ایک لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔
وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایکس ملز چینی کی قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی تمام زیر التواء ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کی جائیں گی۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی قیمت اور مارکیٹ استحکام کا 15 روز میں دوبارہ جائزہ لے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں چینی کی برآمد کا آپشن چینی کی قیمت اور اسٹاک سے منسلک ہوگا۔
واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا۔