• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ملک سےچینی برآمد کرنےکی اجازت ملےگی یا نہیں؟وزیر اعظم کی ہدایت پرشوگرایڈوائزری بورڈکا اجلاس آج بروز بدھ طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویرحسین لاہور میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لیاجائے گا۔ شوگرایڈوائزری بورڈچینی کے مجموعی ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں شوگر ملز مالکان ملک سے چینی برآمد کا معاملہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم نےحال ہی میں چینی کی برآمدکاجائزہ لینے کےاحکامات جاری کیےتھے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پرچینی ایکسپورٹ پرغورکیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید