• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: فرضی حج کمپنی چلانے پر 2 پاکستانیوں سمیت 4 غیرملکی گرفتار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سعودی عرب میں فرضی حج کمپنی چلانے پر 2 پاکستانیوں سمیت 4 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مکہ مکرمہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی نسک کارڈ، دستاویزات اور حج پرمٹ جاری کررہے تھے، ملزمان کے قبضے سے مختلف سرکاری اداروں کی جعلی مہریں اور کمپیوٹر برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید