• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال کیلئے 3 ہزار 595 ارب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری، ذرائع

آئندہ مالی سال کےلیے 3 ہزار 595 ارب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ 

وفاقی ترقیاتی بجٹ پی ایس ڈی پی کا حجم 1500 ارب روپے ہوگا۔ پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے شامل ہیں۔ 

صوبوں کےلیے 2095 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔ آئندہ مالی سال کےلیے جی ڈی پی گروتھ کے 3.6 فیصد ہدف کی منظوری دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید