• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی


غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی۔

 امریکا نے سلامتی کونسل میں 6 روز بحث کے بعد قرارداد کا مسودہ تیارکیا ہے۔ امریکی صدر بائیڈن کے منصوبےمیں تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی کی تجاویز دی گئی ہیں۔

اس سے پہلے  سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ جنگ بندی کی متعدد قراردادوں کو امریکا ہر بار ویٹو کرتا رہا ہے۔

آخری بار سلامتی کونسل نے مارچ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی۔ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

 اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کا کوئی اثر لیے بغیر غزہ پر حملے جاری رکھے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید