وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ لائن مین سے اعلیٰ افسران تک سب ملے ہوئے ہیں۔ بجلی کمپنی والے خود بتاتے ہیں بجلی کیسے چوری کرنی ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری چاروں صوبوں میں ہوتی ہے، بعض علاقوں میں تو بجلی کے بل دیے ہی نہیں جاتے۔ لوگ دھکمیاں دیتے ہیں کہ کوئی انہیں بجلی کا بل دے کر تو دکھائے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک ہو جائیں تو لائن لاسزختم کروائے جا سکتے ہیں۔