• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم میں اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کیمپ میں سوگ کا ماحول پایا جاتا ہے۔

پاکستانی کرکٹرز بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہیں اور کھلاڑیوں نے پیر کو زیادہ وقت اپنے کمروں میں رہ کر گزارا۔

پاکستان ٹیم نے نیٹ پریکٹس بھی نہیں کی جبکہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس کی تھی۔

اس سے قبل ڈیلس میں امریکا کے خلاف سپر اوور میں شکست کے بعد نیویارک پہنچ کر کھلاڑی گھومنے اور کھانا کھانے ہوٹل سے باہر نکلے تھے۔

تاہم بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم پر شدید تنقید کے بعد کیمپ میں سوگ کا سا ماحول ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید