ایف سی اور حساس اداروں نے توبہ اچکزئی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی ایف سی اور حساس اداروں نے چمن کے علاقے توبہ اچکزئی میں عمل میں لائی جہاں سرچ آپریشن کے دوران ایک خالی کمپاونڈ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔
آپریشن میں 2 چائنیز ایل ایم جی ،10میزائل،79دستی بم،86فیوز ،36راکٹ لانچر ، ہزاروں گولیاں اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد اسلحہ اور گولہ بارود کوئٹہ منتقل کرنا چاہتے تھے جہاں دہشت گردی کا منصوبہ تیار کر رہے تھے جس سے ناکام بنا دیا ہے۔