• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے 100 دنوں پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کر دی۔

فافن کے مطابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کی آڑ میں گیلری تک شہریوں کی رسائی پر پابندیاں بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئیں، مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس کیے۔

فافن کا کہنا ہے کہ ایوان میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صرف 2 اجلاس میں شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید