پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت نے اپوزیشن الائنس تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارمز سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لیے مکمل اختیار دیا جائے گا۔
سیاسی قیادت سے روابط سے قبل مذاکرات کی شرائط اور طریقہ کار پر مشاورت ہو گی، تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک میثاق پر اتفاقِ رائے ڈائیلاگ کی بنیاد ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی اور انتخابی عمل کی شفافیت بھی مذاکرات کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
عدلیہ، پارلیمان اور ریاستی اداروں کی آئینی حدود مذاکرات کے نکات میں شامل ہوں گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاسی قیادت مذاکراتی عمل میں شامل ہو گی۔