پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہم سے کئے گئے معاہدے پر عمل کرے، پی ایس ڈی پی پر ہم سے رائے نہیں لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تجاویز نہ لینے پر ارکان میں تشویش ہے،ہمارے ارکان بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔