• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات کیلئے نارمل ٹیکس نظام کی تجویز

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدات کےلیے نارمل ٹیکس کا نظام عائد کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ 25-2024 میں غیر منقولہ جائیداد پر کیپیٹل گین ٹیکس 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اسکے علاوہ نان فائلرز کے لیے کیپیٹل گین ٹیکس 45 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

 اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے لیے کیپیٹل گین ٹیکس 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ 

نان فائلر سرمایہ کاروں کے لیے کیپیٹل گین ٹیکس 45 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ فلیٹ خریدنے والے نان فائلرز پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ 

ریٹیلرز اور ہول سیلرز کے لیے ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس1 فیصد سے بڑھا کر 2.25 کرنے کی تجویز ہے۔ 

جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی قیمت کی بنیاد پر وصول کرنے کی تجویز ہے۔ 

آئندہ مالی سال زیرو ریٹنگ ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ ٹیکسٹائل اور چمڑےکی مصنوعات پر جی ایس ٹی 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ 

موبائل فونز پر جی ایس ٹی 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اسمارٹ فونز پر جی ایس ٹی 25 فیصد جاری رہے گا۔ تانبے، کوئلے، کاغذ اور پلاسٹک کے اسکریپ پر سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال فاٹا اور پاٹا کی ٹیکس چھوٹ کا بتدریج خاتمہ کیا جائے گا۔ نئے پلاٹوں اور رہائشی کمرشل پراپرٹی پر 5 فیصد ایف ای ڈی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

قومی خبریں سے مزید