• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے ایک جِم میں بڑی عمر کی خواتین پر پابندی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا میں ایک جِم نے بڑی عمر کی خواتین پر پابندی لگادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انچیون شہر کے جِم میں لکھا گیا تھا کہ صرف خوبصورت خواتین کو اجازت ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایسا کرنے والے جِم یا اس کے مالک کا نام سامنے نہیں لایا گیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کی خواتین اور ان کے رویے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

اس حوالے سے بڑی عمر کی خواتین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ جِم کے چینجنگ روم میں زیادہ وقت گزارتی تھیں اور وہاں موجود چیزیں چوری کرتی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ بڑی عمر کی خواتین ایک ساتھ بیٹھ کر نوجوان لڑکیوں کی جسامت پر تبصرے کرتی تھیں جس سے ان کو پریشانی ہوتی تھی اور اس کی وجہ سے کئی نوجوان لڑکیوں نے جِم چھوڑ دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں یہ اقدام فی الحال ایک ہی جِم نے کیا ہے اور اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید