مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز جیل انتظامیہ کو بانیٔ پی ٹی آئی کو اذیت دینے کے احکامات دے رہی ہیں۔
بیرسٹرسیف نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایک سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کے لیے جیل میں ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیرنوٹس کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو منسوخ کیا جا رہا ہے، نوازشریف تو دن میں چالیس چالیس بندوں سےملاقات کرتے تھے۔