• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

ایوانِ صدر میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات—اسکرین گریب
ایوانِ صدر میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات—اسکرین گریب

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

ایوانِ صدر میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے، اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمے داری نبھاتے ہوئے وطن کی ترقی و خوش حالی کو مقدم رکھنا ہے۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ ذاتی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یک جہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید