• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے بڑے ذمہ دار ہیں، احمد شہزاد

فوٹو سوشل میڈیا احمد شہزاد
فوٹو سوشل میڈیا احمد شہزاد

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2024  سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے باہر ہونے کا ذمہ دار بابر اعظم اور محمد رضوان کو قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ذاتی سنگ میل لے ڈوبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم بننے ہی نہیں دی گئی، چیئرمین نئے ہیں، ان کے دو فیصلے غلط ہوئے، بابر اور رضوان کے ذاتی ریکارڈز نے پاکستان ٹیم کو تباہ کر دیا، بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانا بہت بڑی غلطی تھی۔

قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ میچ ہارنے کے بعد صرف یہی کہا جاتا ہے کہ غلطیوں سےسیکھ رہے ہیں، کب سیکھیں گے آپ غلطیوں سے ؟ 

احمد شہزاد نے کہا کہ کپتان سمیت 6، 8 افراد کے ٹولے کا احتساب کرنے کا وقت آ گیا ہے، اسی ٹولے نے پاکستان ٹیم کو یہاں تک پہنچا دیا، اب بھی ٹولے کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کیا تو پھر ٹیم نہیں بن سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ درست مشورہ دینے والوں کو فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ان تمام کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف بھیجنا ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید