• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، عازمینِ گزشتہ روز منیٰ پہنچے تھے، رات منیٰ میں قیام کیا۔ 

عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، نماز ظہر اور عصر قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔ 

مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے۔ 

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

حج کا خطبہ سننے کے بعد عازمین مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ 

حجاج پورا دن میدان عرفات میں عبادت الہٰی اور دعائیں کرتے گزاریں گے اور حجاج غروب آفتاب ہوتے ہی مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے، حجاج مزدلفہ میں نماز مغرب اور عشاء قصر ادا کریں گے جس کے بعد حجاج رمی کے لیے کنکریاں اکٹھی کریں گے۔

واضح رہے کہ حج کی سعادت کیلئے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمینِ حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید