پنجاب کی جیلوں میں قید حوالاتیوں اور نوعمر قیدیوں کو عیدالاضحٰی پرخصوصی ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے قیدیوں کو عیدالاضحٰی پر ملاقاتوں کی خصوصی اجازت دی ہے جس کے تحت اسیران اور قیدی اہلخانہ سے عید کے پہلے دو دن خصوصی ملاقات کر سکیں گے۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے جیلوں کےسپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ ارسال کردیا جس کے مطابق یہ خصوصی ملاقاتیں عید کے دو دن صبح 9 تا شام 5 بجے جاری رہیں گی۔اسیران اپنےوالدین، بہن بھائیوں، بیٹا، بیٹی اور بیوی سے کر سکیں گے، مراسلہ
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو کسی دوسرے رشتہ دار یا کسی اور شخص سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی، سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم سے خصوصی ملاقات کی نگرانی کی جائے گی۔
اسیران والدین سے ملاقات صرف انٹرویو شیڈ میں کریں گے۔
مراسلے کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ اسیران کے رات کے کھانے کا خصوصی اہتمام کریں گے۔