• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزارتِ دفاع بھی عازمینِ حج کی خدمت کیلئے تیار

تصویر بشکریہ سعودی میڈیا
تصویر بشکریہ سعودی میڈیا

سعودی وزارتِ دفاع بھی عازمینِ حج کی بھرپور خدمت اور مدد کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارتِ دفاع منیٰ میں حجاج کرام کو ایئر ایمبولینس سمیت حفاظتی اور سیکیورٹی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سعودی عرب نے اس سال گرم موسم میں عازمینِ حج کی صحت کی دیکھ بھال کو بڑھانے کے لیے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق جمعہ کو پہلا ایمرجنسی کیس ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی ایمبولینس ٹیموں نے مسجد الحرام کے علاقے سے 60 سالہ افریقی بزرگ کو سینے میں درد کی شکایت پر ریسکیو کیا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق طبی عملے نے مریض کا معائنہ کرنے کے بعد اسے مکہ کلاک ٹاور کے لینڈنگ پیڈ سے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق عازمینِ حج کے لیے اس سال ایئر ایمبولینس سروس کی فراہمی جاری رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید