خانیوال کی اسٹاف نرس کی گرفتاری کے خلاف نرسوں کی جانب سے گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور اور ملتان میں گیلانی ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ نرس اقصیٰ کو فوری رہا کیا جائے، نرس نے وہی دوائی دی جو ڈاکٹرز نے لکھ کر دی تھی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی ایچ کیو اسپتال خانیوال میں غط انجکشن لگانے سے 3 بچوں کا انتقال ہوا تھا۔