• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی جو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور ان سے ملاقاتیں کرے گی، کمیٹی میں سید مصطفٰی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور فیصل سبزواری شامل ہیں۔