• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت کے شہیدوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، روح اللہ توحیدی

پشاور(لیڈی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث خیبر پختونخوا کے امیر مولانا محمد روح اللہ توحیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جماعت کے شہید ہونیوالے علماء کرام کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جائے اور ہمارے علماء کرام،مدارس اور مساجد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیں بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی تحریک چلائینگے پشاور پریس کلب میں مرکزی جمعیت اہل حدیث خیبر پختونخوا کے امیر مولانا محمد روح اللہ توحیدی نے دیگر عہدیداروں اور مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علماء کرام ملک میں امن و امان کے قیام لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں
پشاور سے مزید