پشاور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی ٹیکس محتسب ( ایف ٹی او) کے ریجنل دفتر نے ایڈورڈز کالج پشاور کے شعبہ قانون کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ ایڈوائزر انچارج سردار علی خواجہ اور ایڈوائزر کسٹمز ضیاء الدین وزیر نے شرکاء سے خطاب کیا اور طلبا کو ایف ٹی او کے بارے میں ایک جامع جائزہ فراہم کیا، جس میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹم اور وفاقی ایکسائز ڈیوٹی سمیت وفاقی ٹیکسوں سے متعلق شکایات کو دور کرنے میں اس کے کردار پر زور دیا گیا۔ سردار علی خواجہ نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ٹیکس دہندگان اور ایف بی آر کے درمیان ایک اہم پل کا کام کرتا ہے ، جو ٹیکس سے متعلق مسائل کے منصفانہ اور موثر حل کو یقینی بناتا ہے۔ ایڈورڈز کالج کے شعبہ قانون کی سربراہ عائشہ درانی نے اجلاس میں شرکت کی اور ملک کے ٹیکس نظام اور شکایات کے ازالے کے دستیاب طریقہ کار کے بارے میں طلباء کی سمجھ کو بڑھانے میں اس طرح کے باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سیشن میں ٹیکس کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ اجون خان جنہوں نے ایف ٹی او آفس میں سنے گئے مقدمات کے ساتھ اپنے عملی تجربات شیئر کئے۔