پشاور (وقائع نگار)کمشنر پشاور/ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی ریاض محسود نے عید الاضحیٰ کے تینوں دن بروقت آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگانے اور بہترین کارکردگی پر ڈبلیو ایس ایس پی مینجمنٹ اور اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ وہ ڈبلیو ایس ایس پی ہیڈ آفس آئے، مینجمنٹ حکام کے غیر رسمی اجلاس کی صدارت کی، عیدالاضحیٰ آپریشن کی کامیابی پر مینجمنٹ اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کامیاب عید آپریشن کو صوبائی حکومت کے تعاون اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، مزید بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات دیئے جائیں گے جبکہ مستقبل میں غیر حاضری اور خراب کارکردگی پر کارروائی کی جائے گی