• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی کا ریپ کرنے کا الزام،نامزد2ملزموں کی ضمانت منسوخ ،گرفتاری کا حکم

پشاور (نیوز رپورٹر )پشاور ہائی کورٹ نے نے نابالغ بچی کا ریپ کرنے کے الزام میں نامزد دو ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی اور ان کی گرفتاری کا حکم دیدیا ۔ پیر کو پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بینچ نے متاثرہ نابالغ بچی کی جانب سے اپنے والد کے ذریعے فیض اللہ اور عادل شاہ کے خلاف مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں دائر ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے نعمان محب کاکاخیل ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فاضل ایڈیشنل سیشن جج پشاور نے حقائق کے بغیر ملزم کو اس وجہ سے ضمانت دی کہ فائل پر میڈیکل رپورٹ دستیاب نہیں تھی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ ضمانت منظور کرنے کے دو دن بعد فرانزک لیبارٹری نے جاری کی تھی اور یہ مثبت ہے کہ نابالغ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت کا حکم صریح طور پر غیر قانونی، غلط اور ریکارڈ کے خلاف ہے، جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بنچ نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیدیا ۔
پشاور سے مزید