پشاور ( وقائع نگار )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ لائیوسٹاک کے ہمراہ ورسک روڈ پر مختلف علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ پر 06 شیر فروشوں کو گرفتارکر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور باقاعدگی سے شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کیا جا تا ہے۔ انھوں نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے