• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، ارباب خضر حیات کا دعویٰ

پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے رہنما ارباب خضر حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ، اسمبلی میں جلد عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی کیونکہ تحریک انصاف (سنی اتحاد کونسل) کے دو درجن سے زائد ارکان اسمبلی فاورڈ بلاک بناچکے ہیں، پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور حکومت کم اور بدمعاشی زیادہ کررہے ہیں،بہت جلد قوم کو معلوم ہو جائیگا کہ علی امین گنڈاپور کس کے اشاروں پر چل رہے ہیں،کے پی حکومت کا پنجاب حکومت سے موازنہ آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے،صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف جلد پورے ملک کا دورہ کرینگے ۔
پشاور سے مزید