• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم انسداد منشیات ‘ محکمہ ایکسائز اور صحافیوں کے مابین کرکٹ مقابلہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) عالمی یوم انسداد منشیات کی مناسبت سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور صحافیوں کے مابین کرکٹ مقابلہ ہوا جس کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کی لعنت کے بارے میں آگاہی اور ان کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا، مقابلوں میں جرنلسٹس الیون نے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے منشیات کے حوالے سے آگاہی واک نکالی ایکسائز ٹیم کی قیادت ای ٹی آو کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن ڈاکٹر ماجد خان نے کی، اعجاز خان، محمد اکرام اور حمید اللہ سمیت ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اہلکار ٹیم کا حصہ تھے، جرنلسٹس ٹیم کی قیادت جنرل سیکرٹری پشاور پریس کلب عرفان موسیٰ زئی نے کی۔ دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ دلچسپ رہا اور آخری بال تک مقابلہ برابر رہا جرنلسٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان ہے 117 رنز بنائے، شاہ فیصل 53 رنز کیساتھ نمایاں رہے، جواب میں ایکسائز کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ اوورز میں 117 رنز بنائے، ماجد خان 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے دوسرے میچ میں مقررہ اوورز میں 63 رنز بنائے جس کے جواب میں جرنلسٹس کی ٹیم نے ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، وقار احمد نے 40 اور شاہ فیصل نے 25 رنز بنائے۔
پشاور سے مزید