• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی لوڈشیڈنگ ،ٹل کے عوام نے احتجاج کی دھمکی دیدی

پشاور(جنگ نیوز) ٹل کے مشران اور تاجروں نمبردار ملک جمیل خان،پروفیسر رحمان الدین،ملک اختر اللہ،شوکت حیات،انتصار خان مدثر شاہ، سلیمان اور دیگر نے طویل بجلی لوڈشیڈنگ کے خلا پیسکو چیف اور ایکسین ہنگو سے مطالبہ کیا ہے کہ تین دن کے اندر بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کر کے ریلیف دیا جائے بصورت دیگربھرپور احتجاج شروع کرینگے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18 گھنٹے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ٹل اور مضافات کے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ساری ساری رات بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گرمیوں کے موسم میں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گھروں،مسجدوں میں پانی تک نہیں ہوتا جبکہ بچوں،بوڑھوں،خواتین اور بیماروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہنگو کی دیگر یونین کونسلز کی طرح ٹل فیڈرز پر بھی کم سے کم 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیا جائے انہوں نےچیف پیسکو اور ایکسین کو تین دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹل گرڈ اسٹیشن اور پیسکو حکام نے قبلہ درست نہیں کیا تو تاجر یونین سمیت سیاسی جماعتیں اور قوم مشترکہ طور پر پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال کرنے پر مجبور ہوگی ۔
پشاور سے مزید