• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں آئسکریم کے حوالے سے ایک اور خطرناک اور گھِن دلانے والا واقعہ سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا شہر میں خاتون نے آن لائن آئسکریم ٹب منگوایا جس میں سے کنکھجورا نکل آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپا دیوی نامی خاتون آئسکریم کا استعمال کر کے اپنے 5 سالہ بیٹے کے لیے آم کا شیک بنانا چاہتی تھی تاہم وہ ایسا نہ کر سکی۔

خاتون نے اس حوالے سے آن لائن شکایت درج کرائی جس کے بعد اسے 195 بھارتی روپے واپس کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ہی دنوں کے دوران دوسرا ناخوشگوار واقعہ سامنے آنے کے بعد شہریوں نے فوڈ کوالٹی اسٹینڈرز پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ 2 دن قبل ممبئی میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، آن لائن منگوائی گئی آئس کریم سے انسانی انگلی برآمد ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید