دنیا بھر میں باہر کے کھانوں میں اکثر عجیب و غریب شکایات سامنے آتی ہیں، اس مرتبہ بھارت میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ڈاکٹر اورلیم برینڈن سیراؤ نے منگل کو آن لائن آئس کریم کا آرڈر دیا جس کے بعد ان کے ساتھ بہت ہی خوفناک واقعہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صارف نے آئسکریم کھاتے ہوئے منہ میں عجیب چیز محسوس کی جس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ یہ ٹاپنگ میں ڈالا گیا کوئی بادام یا میوہ ہوگا تاہم زیادہ عجیب محسوس ہونے پر وہ منہ سے نکلنے والی چیز کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صارف کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے آئس کریم میں موجود انگلی نگلی نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صارف نے اس ناخوشگوار واقعے کی شکایت پولیس میں درج کرا دی جس کے بعد خوراک میں ملاوٹ اور انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے آئس کریم اور انگلی کو فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا ہے،
آئس کریم سے ملنے والی انسانی انگلی سے کسی بڑے جرم کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، پولیس اس سارے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔