• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں ادا کی؟

سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس سے قبل ہر خاص و عام نماز عید کی ادائیگی میں مصروف رہا۔

آج کے خصوصی دن کی مناسبت سے اہم سیاسی شخصیات کی مصروفیت پر نظر ڈال لیتے ہیں کہ کس نے کہاں نماز عید ادا کی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، ساتھ ہی انہوں نے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی، انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کےلئے بھی خصوصی دعا کی۔

نماز کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نمازیوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کی۔

مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف

مسلم لیگ ن کےصدر نوازشریف نے جاتی امرا میں نماز عیدادا کی، حسین نواز ، حسن نواز اور دیگر عزیز واقارب نے بھی نوازشریف کے ساتھ تھے جس کے بعد عوام کی خوشحالی ،ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔

وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ

وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد  میں نماز عید ادا کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں غیر ملکی سفارتکاروں کے ہمراہ نماز عید پڑھی۔

رہنما پیپلز پارٹی کی نماز عید کی ادائیگی

 اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اور پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں عید کی نماز ادا کی۔

علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں اپنے گھر الامین ہاؤس میں نمازعید ادا کی۔

 سٹی مئیر عمر امین گنڈاپور اور دیگر نے بھی وزیراعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی جس کے بعد  ملک کی سلامتی، خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعائیں کی گئیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعلیٰ نمازیوں سے عید ملے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی ۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر 

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں عید کی نماز پڑھی ۔

قومی خبریں سے مزید