• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہرے پر تل کے پیچھے ہیں بہت سے دل، نیلم منیر


چہرے پر تل، جسکے تل کے پیچھے ہیں بہت سے دل، یہ کہنا ہے کہ اداکارہ نیلم منیر کا۔

جیو نیوز کے پروگرام "ہنسنا منع ہے" میں خوبرو اداکارہ نیلم منیر بطور مہمان شریک ہوئیں اور اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق بھی دلچسپ باتیں کی۔ 

نیلم منیر نے کہا کہ رعب میں وہ کسی کے نہیں آتیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوق بہت ہے بکرا خریدنے کا  پر کبھی منڈی جا نہیں سکیں۔

شوبز میں کام سے متعلق سوال پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنا آسان ہے۔ 

اپنی اسکول کی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ اسکول لائف میں لڑکے انہیں لڑکی کی آواز بنا کر فون کیا کرتے تھے۔

پروگروم ہنسنا منع ہے میں نیلم منیر کا انٹرویو آج شام 7 بجے جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید