پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے زخمی ٹخنے کے ساتھ برائیڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک کی۔
نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میک اپ روم سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں آج رات برائیڈل کٹیور ویک میں زخمی ٹخنے کے ساتھ ریمپ واک کرنے جا رہی ہوں۔
نیلم منیر نے لکھا کہ میں یہ پوسٹ صرف اس لیے کر رہی ہوں تاکہ ہر کسی کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ زندگی میں چاہے کوئی بھی مشکل آئے آپ کو اللّٰہ پر بھروسہ رکھ کر آگے بڑھتے رہنا ہے، کبھی ہمت نہیں ہارنی اور مضبوط رہنا ہے۔
اداکارہ کی اس موٹیویشنل سوشل میڈیا پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی ہمت کو بھی سراہا جا رہا ہے۔