• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر آلائشوں کی صورتحال نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی، امین الحق

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کراچی میں عیدالاضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے کے حکومتی اقدامات پر تبصرہ کردیا۔

ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ عید پر آلائشوں کی صورتحال نے سندھ حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں نے آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کوئی معقول پلان نہیں بنایا۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے آلائشوں کے ڈمپنگ پوائنٹس رہائشی علاقوں میں بنائے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ رہائشی علاقوں میں ڈمپنگ پوائنٹس سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید