لاہور کا زیرِ تعمیر سفاری پارک زو عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سیرو تفریح کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
لاہور کے چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن ابھی مکمل نہیں ہوئی تاہم اسے عید الاضحیٰ کی وجہ سے عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔
لاہور میں شدید گرمی کے باعث چڑیا گھر میں لوگوں کی بہت کم تعداد ہے، چند فیملیز ہی بچوں کی ضد پر چڑیا گھر پہنچی ہیں۔
بچوں نے اپنے من پسند جانوروں کو دیکھا اور خوب محظوظ ہوئے۔
شیر، ہرن، زرافہ، بارہ سنگھا اور دیگر جانور اور پرندے بچوں کی توجہ کا مرکز رہے۔
شدید گرمی کے باوجود لوگوں نے چڑیا گھر میں خوب انجوائے کیا، عید الاضحٰی کے تینوں دن چڑیا گھر شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے لاہور کے چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔