• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ گورنر خیبرپختونخوا اور سینئر افسران سے ملاقات کریں گے۔

محسن نقوی صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، جس کی صدارت گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کریں گے۔

اجلاس میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیبر پختون خوا حکومت غیر فعال ہونے کے بعد گورنر 11 رکنی مشاورتی کونسل کی مدد سے صوبے کا انتظام چلائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید