• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدِ قرباں کا دوسرا روز، میئر کراچی کا شہر کا دورہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو

عید قرباں کے دوسرے روز میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیا۔

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران بھی میئر کراچی کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عید کے پہلے روز 67 ہزار ٹن آلائشیں اور کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کے علاقے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ تمام عملہ ہمارا سڑکوں پر مجھ سمیت موجود ہے، کراچی والوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید