• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانڈہ داؤد شاہ میں جرائم پیشہ افراد سے تحفظ فراہم کیا جائے‘نبیل ناصر

پشاور(نامہ نگار)فرانس میں مقیم تحصیل بانڈہ داؤد شاہ ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے نبیل ناصر نےایک بیان میں وزیراعظم ،چیف آف آرمی سٹاف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ ،خیبرپختونخوا کے وزیراعلی ،آئی جی ،گورنر ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی سی ایچ ڈی سے اپیل کی ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو علاقے کے قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کی بلیک میلنگ سے نجات دلاکر انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جرائم پیشہ افراد کا گروہ مقامی پولیس کی مبینہ پشت پناہی سے عرصہ دراز سے نہ صرف مجھے اور میرے خاندان کو مختلف حیلے بہانوں سے بے جا تنگ کررہاہے بلکہ ہماری قانونی زمینوں پر قبضے کےعلاوہ میرے خاندان سے بھتے کا بھی مسلسل مطالبہ کرتارہاہے ۔جرائم پیشہ گروہ پولیس کے مبینہ تعاون سے پچھلے کئی سالوں سے تین جگہوں پر قابض ہےجبکہ بار ہا کوششوں کے باوجود پولیس ہمیں انصاف فراہم کرنے کی بجائےقبضہ مافیا کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ گزشتہ چھ سات برس سے سمندرپار پاکستانی ہونے کی سز ا دی جارہی ہے،کئی بار مقامی پولیس کے ساتھ مل کر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی بھی کوشش کی گئی جس کے میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں. جبکہ دو کیسز میں اشتہاری ملزم دندناتا پھر رہا ہے اور پولیس اسے گرفتار نہیں کر رہی ۔
پشاور سے مزید