• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جرائم پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

کراچی میں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمے داری ہے، ماضی میں کراچی میں درجنوں دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے، جس گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہو گی، اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران بھی اپنی نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگاتے ہیں، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کو پکڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید