• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین، بحر اوقیانوس میں ایک کشتی پر پانچ تارکین وطن مردہ پائے گئے

بارسلونا (اے ایف پی)میری ٹائم ریسکیو سروس نے گزشتہ روز بتایا کہ تارکین وطن کی ایک کشتی پر پانچ تارکین وطن مردہ پائے گئے ،جو بحر اوقیانوس میں اسپین کے کینری جزائر کے جنوب میں بہتی ہوئی دیکھی گئی تھی۔ریسکیو سروس نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں کو بدھ کی سہ پہر ٹینیرائف جزیرے کے جنوب میں تقریباً 800کلومیٹر (500 میل) دور بہنے والے جہاز کے بارے میں الرٹ کیا گیااور ایک کشتی کو اس کی جانب روانہ کردیا گیا ،انہوں نے 68 افراد کوزندہ بچالیا اور اس میں سوار پانچ افراد کی لاشیں ملیں۔

دنیا بھر سے سے مزید