• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر غوری عشرت العباد سے ملاقات کیلئے دبئی پہنچ گئے

کراچی(این این آئی)سا بق وفاقی وزیر جہاز رانی وبندرگاہ بابرخان غوری امریکا سے دبئی پہنچ گئے۔بابر خان غوری اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے دبئی میں بیشتر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے جبکہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے بھی انکی اہم ملاقات ہوگی جس میں وہ کراچی میں سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کے سلسلے میں حکمت عملی پر غور کریں گے۔ذرائع کے مطابق کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین بابر خان غوری اور ڈاکٹر عشرت العباد خان سے رابطے میں ہیں اور انہیں اپنی جماعتوں کا حصہ بننے کی پیشکش کرچکے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید