• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نا اہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نا اہلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔ سربراہ لارجر بنچ جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ لارجر بنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں، جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لارجر بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید