• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبیر جان کی صاحبزادی کی ڈھولکی پر بشریٰ انصاری کی گائیکی پر بہروز سبزواری کا رقص

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ مایاناز اداکار شبیر جان کی صاحبزادی و اداکارہ یشمیرا جان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

شادی کے اس پُر مسرت موقع پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ بشریٰ انصاری کی گائیکی اور بہروز سبزواری کے رقص نے چار چاند لگا دیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ یشمیرا جان کی شادی کے سلسلے میں منعقدہ ڈھولکی میں کئی فنکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اداکار عدنان صدیقی اور شبیر جان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ روبینہ اشرف نے بھی اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید