• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی طیاروں نے عارضی خیموں پر بم برسا دیئے، درجنوں شہید

غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز غزہ کے مختلف علاقوں پر خوفناک بمباری اور گولہ باری کی، درجنوں فلسطینی شہید، رفح میں قائم عارضی خیموں پر طیاروں سے بمباری اور ٹینکوں سے گولے برسادیئے، مواسی کے علاقے میں موجود خیموں پر بمباری اور گولہ باری میں خواتین اور بچوں سمیت 25 فلسطینی شہید اور 50 زخمی ہوگئے، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے بعد ایک وسیع جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مکمل جنگ سے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے وسیع ہونے کا خطرہ حقیقی ہے، اس سے بچنا ضروری ہے، کسی بھی غلط اندازے کی صورت میں ایسی تباہی پھیل سکتی ہے جو سرحد سے دور اور واضح طور پر تصور سے بھی زیادہ ہوگی، انہوں نے کہا کہ لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بننا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے اسلحہ ساز کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کرتے ہوئے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ فن لینڈ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کیمو کلجونین نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی تجارت پر نظرثانی کرے۔ صیہونی افواج کے ٹینکوں مغربی رفح میں پناہ گزینوں کے خیموں پر شیلنگ بھی کی ہے جبکہ حماس نے ایک فوجی ٹینک کو سڑک کنارے نصب بم سے اڑا دیا، اسرائیلی فوج نے اپنے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد اسرائیلی فوج کے اعدادوشمار کے مطابق غزہ جنگ کے دوران ہلاک صیہونی فوجیوں کی تعداد 312 ہوگئی ہے۔ غزہ سٹی کے علاقے زیتون میں فضائی حملوں کے دوران ایک گھر پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوگئے، شمال مغربی رفح میں بھی توپخانے سے گولہ باری کے دوران متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے، وسطی غزہ کے علاقے النصیرت کیمپ پر بھی بمباری میں متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

دنیا بھر سے سے مزید