• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں سعودی پویلین برائے دفاع اور سلامتی کی متاثر کن کامیابی

پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )سعودی عرب نے عالمی ایونٹ برائے دفاع اور سلامتی یورو سیٹری 2024 میں اپنی شرکت کا اختتام کیا، جو 17 سے 21 جون تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہوئی۔ نمائش میں سعودی پویلین نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی اور اس میں زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی، جو مملکت میں فوجی صنعت کے شعبے میں حالیہ کامیابیوں، مصنوعات اور پیشرفت کو دیکھنے آئے تھے۔جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز (GAMI) کے زیر اہتمام سعودی پویلین نے فوجی صنعتوں میں دلچسپی رکھنے والے عالمی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب کی دعوت کی نمائش کی۔

دنیا بھر سے سے مزید