• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ قبول نہیں‘ گنڈاپور کی پھر دھمکی

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ صوبے میں12گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ عوامی ردعمل قابو سے باہر ہو جائے لہٰذا وفاقی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت بجلی لوڈ شیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیاکہ عیدالاضحی پرزیرو لوڈشیڈنگ کا وعدہ گیا گیا تھا لیکن عملدر آمد نہیں ہوا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہی‘خاطر خواہ ریکوری کے بعد بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید