• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس: فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔تحریری جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ خود کو عدالت کے رحم پر چھوڑتا ہوں، استدعا ہے کہ توہین عدالت میں جاری کردہ شو کاز نوٹس واپس لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تو ہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں دوسرا جواب جمع کروا دیا۔ تحریری جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا کہ عدلیہ کا مکمل احترام کرتا ہوں، 5 جون کی عدالتی کارروائی کے بعد مذہبی اسکالرز سے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ ایک سینیٹر کا کردار کیا ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید