اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے تھے کہ ایسے منہ اٹھا کر کوئی دوسرے صوبے میں جا کر کیسے گرفتار کر سکتا ہے؟بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی سابق رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔14مئی 2024کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے سال 2022میں اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔