• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کنگ فواد خان کی 8 برس بعد بھارتی اسکرین پر واپسی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی فلم وڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کی8برس بعد بھارتی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے ، فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے ۔

اس ویب سیریز میں ایک 76سالہ مجذوب شخص کی کہانی دکھائی گئی ہے جو اپنے بچوں اور اپنے پوتے پوتیوں کو اپنی پہلی محبت کے بھوت سے تیسری شادی کی دعوت دیتا ہے۔

 فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فواد خان اور صنم سعید نے ایک مشترکہ پوسٹ میں مختصر ٹیزر شیئر کی ہے جس میں سیریز کے چند کرداروں کی مختصر جھلک دکھائی گئی ہے۔

ٹیزر میں اداکارہ صنم سعید اور فواد خان سمیت دیگر کرداروں کو آئینے کے سامنے اپنی آنکھوں میں سرمہ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید